رپورٹ۔محمدحسین سومرو
گلبرگ کی حدود کریم آباد کے پاس پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ. ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
پولیس مقابلہ کریم آباد فلائی اوور بالمقابل میگنٹ مال حدود تھانہ گلبرگ میں ہوا
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کریمنلز زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا ساتھی بلا ضرب گرفتار
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت سنی علی ولد محمد علی کے نام سے ہوئی جبکہ بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت دانش ولد گل محمد کے نام سے ہوئی
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 30 بور پسٹل لوڈ میگزین، 3 عدد موبائل فون، 2 عدد پرس اور نقد رقم برامد ہوئے
زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے