کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو :: دو بدو پولیس مقابلے میں 4 رکنی ڈکیت گروہ کا خاص کارندہ زخمی حالت میں اور 3 ساتھی بلا ضرب لگے گرفتار ۔مبینہ پولیس مقابلہ تصویر محل چوکی کی حدود سیکٹر 50C عثمان آباد نزد گھی فیکٹری کے پاس ہوا۔
پولیس پارٹی معمول کے مطابق گشت پر معمور تھی کے اچانک 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 افراد کو مشکوک جانتے ہوئے رکنے کا اشارہ کیا
ملزمان نے بھاگنے کی نیت سے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی پولیس کی بروقت جوابی فائرنگ سے 1 ملزم زخمی جبکہ 3 ملزم بلا ضرب لگے گرفتار کیئے گئے
ملک امیر عبداللہ انچارج تصویر محل چوکی
ملزمان کے قبضے سے 2 عدد پستول بمعہ ایمونیشن ، 2 موٹر سائیکلیں اور 6 عدد موبائل فونز برآمد۔
گرفتار زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیئے بزریعہ ایمبولینس جناح اسپتال روانہ کر دیا گیا۔
ملک امیر عبداللہ انچارج تصویر محل چوکی انچارج
گرفتار ملزمان کی شناخت
خرم جمال ولد جمال (زخمی)
فیضان حسین ولد مہتاب حسین
جبرائیل ولد نور عالم
شہزاد ولد شیر ملک
گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیئے شعبہ تفتیش کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔