کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو ::
ملیر کینٹ پولیس نے کار لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ چوری شدہ گاڑی بھی چند گھنٹوں کے اندر برآمد کر لی۔
تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود سے نا معلوم ملزم گاڑی لے کر فرار ہوگیا تھا۔
پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے گاڑی نمبری AWU-402 کو بھی برآمد کرلیا۔
کارروائی کے دوران گرفتار ملزم کو رومی اپارٹمنٹ جناح اوینیو کے قریب سے گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت کاشف محبوب ولد وحید کے نام سے ہوئی ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم ماضی میں بھی گلشن معمار تھانے سے گرفتار ہوکر جیل جا چکا ہے۔
ملزم کے قبضے سے برآمد کی گئی گاڑی (ٹویوٹا وِش، رجسٹریشن نمبر AWU-402) کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر مزید کارروائی کے لیے AVLC حکام کے حوالے کر دیا ہے۔