ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) ننکانہ صاحب میں مانانوالہ روڈ پر آتشزدگی کے دو مختلف واقعات ،ہزاروں روپے مالیت کا نقصان ، تاہم ریسکیو اہلکاروں کی بروقت کارروائی نے ممکنہ بڑے نقصان کو ٹال دیا تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ گاو¿ں ڈیرے دا واڑہ میں پیش آیا، جہاں گندم کے بھوسے (توڑی) کو آگ لگ گئی۔ چند ہی لمحوں میں شعلوں نے پوری ڈھیری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،اسی سڑک پر دوسرا واقعہ بگی مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں درختوں میں اچانک آگ بھڑک ا±ٹھی ، تاہم آتشزدگی کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ،ریسکیو 1122 کی ٹیمیںفوری طور پر موقع پر پہنچی اور دونوں مقامات پر آگ پرقابو پا لیا۔ فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی کے باعث نہ صرف جانی نقصان سے بچا جا سکا بلکہ مزید مالی نقصان کا خطرہ بھی ٹل گیا۔