ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) عدالتی حکم کی خلاف ورزی، اسسٹنٹ کمشنر اور نائب تحصیلدار سمیت 4 افسران طلب تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں دعویٰ استقرارِ حق پر عدالتی فیصلے کے باوجود عملدرآمد نہ ہونے پر عدالت نے سخت نوٹس لے لیا ہے۔ سول جج محمد عمران یوسف کی عدالت نے مورخہ 16 نومبر 2024 کو دعویٰ استقرارِ حق پر فیصلہ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ، اور متعلقہ پٹواری کو پراپرٹی کے انتقالات کی تصدیق کا حکم دیا تھا . وارڈ نمبر13/16 ریلوے روڈ ننکانہ صاحب کے رہائشی متاثرہ شہری سعید حسن وغیرہ کے مطابق زیریں منزل کا انتقال پہلے ہی ہو چکا ہے، تاہم بالائی منزل کا انتقال تاحال درج نہیں کیا گیا۔ حلقہ پٹواری نے تمام حقائق پر مبنی مفصل رپورٹ بھی جمع کرادی تھی عدالتی ڈگری کی مصدقہ نقل اسسٹنٹ کمشنر کو پیش کیے جانے کے باوجود، نائب تحصیلدار غلام جیلانی، گرداورنوشیر ڈوگر اور دیگر افسران نے عدالتی حکم پر عملدرآمد سے انکار کر دیا اس خلاف ورزی پر مورخہ 19 اپریل 2025 کو مذکورہ افسران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، جس پر عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ، نائب تحصیلدار غلام جیلانی، گرداور نوشیرڈوگر اور پٹواری حلقہ کو مورخہ 6 مئی 2025 کو طلب کر لیا ہے درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سزا دی جائے علاوہ ازیں ،متاثرہ شہری کی جانب سے درخواست گزار نے کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راﺅ کو بھی باقاعدہ عرضداشتیں ارسال کی گئی ہیں ۔