ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) مبینہ پولیس مقابلہ ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، دوسرافرار تفصیلات کے مطابق گذشتہ شب تھانہ صدر سانگلہ ہل کی چوکی مڑھ بلوچاں کے قریب دو مسلح ڈاکوو¿ں نے راہگیر کو لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او مجاہد عباس ملہی اور چوکی انچارچ منڈی مڑھ بلوچاں بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور ناکہ بندی کے بعد ملزمان کا تعاقب شروع کر دیاجس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران حقِ دفاع کود اختیاری میں جوابی فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ملزم شدید زخمی ہوا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ زخمی ملزم کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سانگلہ ہل منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت علی حسن کے نام سے ہوئی، جوچک نمبر 116 لدھڑ کا رہائشی ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 17 ڈکیتی و رابری کے مقدمات درج ہیں۔ چند ماہ قبل بھی اس نے ڈکیتی کے بعد پولیس پر فائرنگ کی تھی ،پولیس نے گرفتار ملزم کے قبضے سے واردات میں چھینی گئی موٹرسائیکل، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی ہے، ترجمان پولیس کے مطابق علی حسن اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا،فرار ملزم کا نام ضیغم بتایا جا رہا ہے، جس کے خلاف علی حسن کے ہمراہ واردات میں ملوث ہونے کے الزام میں الگ سے گرفتاری کے وارنٹ جاری ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق ضیغم کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔