منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )
تھانہ ملکوال پولیس کو تہذیب شہزاد ولد محمد اشرف سکنہ بھاگووال کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی جس پر تھانہ ملکوال سب انسپکٹر رضا الہی بٹ کی زیرنگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی، پولیس ٹیم نے گمشدہ کو بحفاظت ڈھونڈ کر اس کے والدین کے حوالے کر دیا جس پر والدین کی جانب سے تھانہ ملکوال پولیس کی کاوشوں کو خوب سراہا۔ اس موقع پر سب انسپکٹر رضا الہی بٹ کا کہنا تھا کہ بچے آپکا مستقبل ہیں انکی حفاظت والدین کی ذمہ داری ہے والدین اپنے بچوں کو گھر کا ایڈریس اور فون نمبر لازمی یاد کروائیں تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں پریشانی سے بچا جا سکے۔