سرگودھا(رپورٹ ڈویژنل بیورو)سرگودھا انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس خواجہ سیف الرحمن نے چیمہ کالونی کینٹونمنٹ ایریا کی واٹر سپلائی سکیم کے پمپنگ اسٹیشن کے ٹرانسفارمر کی بروقت تنصیب نہ کرنے پر ایس فیسکو سرگودہا ریجن کو پانچ مئی کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا چیمہ کالو نی کی واٹر سپلائی اسکیم کے تمام ٹرانسفارمر کے مطلوبہ ڈیمانڈ نوٹس محکمہ پبلک ہیلتھ نے بروقت جمع کروانے لیکن فیسکو حکام ٹرانسفارمر ز فراہم نہ کیے اس وقت اسکیم مکمل ہو چکی ہے لیکن فیسکو حکام کی طرف سے مزید چارجز جمع کروانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے جو کہ اسکیم کو ضائع کرنے کے مترادف ہے متاثرہ شہریوں نے وفاقی محتسب آفس میں اپنی شکایت درج کروا دی ہے جس پر ریجنل آفس نے متاثرین اور فیسکو حکام کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیا ہیں شہریوں نے کمشنر سرگودہا سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ فیسکو حکام کی زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے ٹرانسفارمر کی تنصیب کروائیں تاکہ اسکیم پر خرچ کیے گئے فنڈز سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر آسکے.