منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )
نجی حج آپریٹرز ایسوسی ایشن نے حکومت کو ذمہ دار قرار دے ڈالا
تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن کے نمائندہ کامران زیب نے یہ انکشاف بھی کیا کہ سعودی عرب منتقل ہونے والی رقم 2 ارب 67 کروڑ ریال (تقریبا 200 ارب پاکستانی روپے) ہے جس میں اوورسیز پاکستانیوں کی رقم بھی شامل ہے۔
حج ٹؤر آپریٹر زعیم اختر صدیقی نے بتایا کہ تمام درخواست گزاروں کی ایڈوانس بکنگ مکمل ہو چکی ہے، اور حج آرگنائزر نے وقت پر تمام واجبات کی ادائیگی کرکے انتظامات مکمل کر لئے تھے، تاہم عین وقت پر ہزاروں درخواستیں مسترد کر دی گئیں۔
انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ یہ بحران ٹور آپریٹرز کی غلطی سے پیدا ہوا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کا کل حج کوٹہ 1,79,210 ہے جس کا 50 فیصد حصہ پرائیویٹ سیکٹر کو دیا گیا تھا، مگر تاحال صرف 23 ہزار افراد کی درخواستیں ہی کنفرم ہو سکی ہیں، جبکہ 67 ہزار افراد اب تک غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔ ان میں سے 13 ہزار ایسے حجاج ہیں جن کا اندراج سعودی نسک سسٹم میں سرے سے ہوا ہی نہیں۔