ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ عطیہ عنائیت و دیگر افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی اور بچہ وارڈز میں ڈیوٹی روسٹر ، مریضوں کی عیادت ، مفت ادویات کی فراہمی ، انتظامی امور سمیت ہسپتال کے دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ میں موجود مریضوں اور انکے لواحقین سے سہولیات بارے دریافت کیا۔مریضوں نے سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے سی او ہیلتھ اور ایم ایس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچہ وارڈ سمیت دیگر وارڈز میں مریضوں کے بیڈز پر نمبر لگائے جائیں اور مریض کی دیکھ بھال کے لیے ایک سے زائد اٹینڈنٹ مریض کے پاس نہ ہو۔انہوں نے کہا ہسپتال میں اے سی بند نہیں ہونے چاہیں ، مریضوں کو سرکاری ہسپتالوں میں بہتر ماحول فراہم کیا جائے اور انکے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آیا جائے۔ڈی سی محمد تسلیم اختر راو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، طبی عملے کی حاضری اور ادویات کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ کو علاج معالجے کی فراہمی میں مزید بہتری لانے کے احکامات بھی جاری کیے۔ڈی سی ننکانہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام الناس کو طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔