منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی مہم تیزی سے جاری، لاہور سمیت صوبہ بھر سے افغانیوں سمیت 11 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کو ڈی پورٹ کیا گیا، مہم کے دوران 12 ہزار سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا، 691 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو بہر صورت واپس بھجوایا جائے گا، پاکستان دیگر ممالک کی طرح بین الاقوامی قوانین کے تحت ڈی پورٹیشن پالیسی پر عمل پیرا ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور