سرگودھا(رپورٹ ڈویژنل بیورو طاہراشرف)سرگودھا آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ اجلاس
سرگودھا: آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے ،بغیر فٹنس کے چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کیے گئے اقدامات جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈی پی او محمد صہیب اشرف،ایڈیشنل ایس پی ضیاء اللہ،ایس پی پٹرو لنگ محمد اختر جوئیہ،ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد یوسف ،آرٹی سیکرٹری محمد طاہر، ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد سعید ،ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز عمر فاروق اور ایس ڈی او ہائی وے نے شرکت کی۔اجلاس میں بھاری ٹریفک کے لیے مقرر کردہ اوقات پر عمل درآمد جاری رکھنے وزن کرنے کے کانٹوں کی تعداد بڑھانے اور قوانین پر عمل درآمد کروانے کے لیے مشترکہ ٹیمیں تشکیل دینے جیسی تجاویز کی منظوری دی گئی۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اب تک پانچ ہزار کے قریب چالان کیے گئے تین سو سے زائد مقدمات درج جبکہ ساٹھ ڈرائیونگ لائسنس اور ساٹھ روٹ پرمٹ منسوخ کروائے گئے.