منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )پاکستان مرکزی مسلم لیگ پھالیہ کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کرسٹل میرج ہال پھالیہ میں انعقاد کیا گیا
جس میں تمام مکاتب فکراور انجمن تاجران دیگر تنظیموں نے شرکت کی
کانفرنس کی قیادت محترم جناب حافظ محمد نعیم صاحب جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع منڈی بہاؤالدین محترم جناب احسان الہی جنرل سیکرٹری پھالیہ نے کی
کانفرنس میں یوسف بٹ نائب صدر جماعت اسلامی عمران حیدر ڈپٹی جنرل سیکرٹری شعیہ علماء کونسل شمالی پنجاب عبدالشکور سنی علماء کونسل حکیم عابد صاحب مرکزی جمعیت اہل حدیث اسد اقبال رانجھا منہاج القرآن ظفر عباس انجم صدر پریس کلب پھالیہ ڈاکٹر غلام احمد مغل انجمن تاجران احسان الہی جنرل سیکرٹری پھالیہ حافظ محمد نعیم صاحب جنرل سیکرٹری ضلع منڈی بہاؤالدین نے خطابات کیے اس موقع مقررین نے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہا ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے حافظ محمد نعیم کا کہنا تھا ہم مظلوم مسلمان بھائیوں کے ساتھ اخلاقی سفارتی اور مالی مدد جاری رکھیں گے اس موقع پر انہوں نے تنظیموں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم کو اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا 25 اپریل کو پھالیہ شہر احتجاج کی کال بھی دے دی ہے