ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) تحصیل موڑ ریلوے روڈ ننکانہ صاحب کے دوکاندار بابا گورو نانک کے جنم دن اور بےساکھی کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے زبردستی دکانیں بند کروانے کے خلاف سراپا احتجاج تفصیلات کے مطابق تحصیل موڑ کے علاقہ کے دوکانداروں نے زبردستی دوانیں بند کرانے کے خلاف ضلعی انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث میں پہلے ہی ا±ن کا کاروبار م±فلوج ہے، ایسے میں جب انتظامیہ زبردستی دکانیں بند کرواتی ہے، تو ا±ن کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے مظاہرین نے کہا کہ ہم تمام مذہبی تہواروں کا بھرپور احترام کرتے ہیں، لیکن زبردستی ہماری دوکانیں کروا کر غلط تاثر پھیلایا جاتا ہے کہ خود ہم نے دکانیں بند کی ہیں،دوکانداروں نے الزام عائد کیا کہ علاقے کے ایس ایچ او نے ان کے ساتھ بدتمیزی کیاور کچھ تاجروں کو مارا پیٹابھی گیا اور زبردستی دکانیں بند کرائی گئیں ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ انتظامیہ اور پنجاب پولیس اس طرح کے اقدامات بند کریں، تمام شہریوں کے ساتھ مساوی سلوک یقینی بنایا جائے اور ایسا لائحہ عمل تیار کیا جائے کہ آئندہ کسی بھی تاجر کو اپنے روزگار کے سلسلے میں کوئی دشواری نہ ہو دوکانداروں نے رکن صوبائی اسمبلی مہر رنگ الہٰی کاشف پڈھیار سے ملاقات کر کے انہیں اپنی مشکلات اور پولیس کے ناروا رویہ کے متعلق سے آگاہ کیا۔
ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ ) سیف سٹی وزٹ کے بعد ہمیں پولیس ورکنگ اور جدید اقدامات کے متعلق معلومات حاصل ہوئی ہے اور سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ کے بعد ہم خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر اظہر رسول (ڈائریکٹر اورک بابا گورونانک یونیورسٹی) نے اپنے وفد کیساتھ سیف سٹی ننکانہ میں وزٹ کے بعد کیا۔ تفصیلات کے مطابق بابا گورونانک یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے چیئر پرسن اور پروفیسرز نے سیف سٹی ننکانہ کا دورہ کیا۔انچارج سیف سٹی ننکانہ ابرار احمد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پروفیسرز کو خوش آمدید کہا۔ انچارج سیف سٹی نے تمام شرکاءکو سیف سٹی کیمروں کی مانیٹرنگ اور پولیس ورکنگ کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ وزٹ کے دوران تمام مہمانوں کو کنٹرول روم اور پکار 15 کا بھی وزٹ کروایا گیا جہاں پر پکار 15 اور بلڈ بنک کے متعلق پولیس ورکنگ کے متعلق آگاہی دی گئی۔ تمام مہمانوں نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کا بھی وزٹ کیا جہاں پر وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید طرز پر قائم جینڈر سیل اور ورچوئل سنٹر برائے چائلڈ سیفٹی کے متعلق بھی آگاہی دی گئی۔ پروفیسرز کے وفد نے پولیس ورکنگ کے جدید نظام اور نئے اقدامات کو خوب پسند کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر اظہر رسول کا کہنا تھا کہ سیف سٹی میں وزٹ کے بعد ہم نے سارے سسٹم کو مانیٹر کیا کہ کیسے شہریوں کی حفاظت کے لیے پولیس ورکنگ کو جدید دور کے مطابق یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سیف سٹی ننکانہ کا سسٹم دیکھنے کے بعد ہمیں بہت خوشی ہوئی ہے اور تمام نظام پکار 15 کنٹرول روم کے متعلق تفصیلی آگاہی حاصل ہوئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کہ ہم کہہ سکتے ہیں کہ ننکانہ میں ہم سیف ہاتھوں میں ہیں اور سارے نظام کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔ حکومت پنجاب اور سیف سٹی ٹیم کی کاوشیں قابل تعریف ہیں۔ ڈی پی او ننکانہ سید ندیم عباس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کے ویڑن کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے جدید اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سیف سٹی وزٹ کے دوران پروفیسر ڈاکٹر اظہر رسول چیئر پرسن شعبہ زوالوجی، پروفیسر ڈاکٹر نصیب احمد چیئر پرسن شعبہ فزکس، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا انچارج کیمسٹری، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر منزہ مقبول شعبہ کیمسٹری، سیف سٹی سٹاف میں وقار احمد، مبشر علی و دیگر بھی ہمراہ موجود تھے۔