منڈی بہاوالدین ( میاں شریف زاہد )
ضلع منڈی بہاء الدین میں ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کیلئے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122اور دیگر ضلعی اداروں کے اشتراک سے تحصیل ریسکیو اسٹیشن پھالیہ میں فلڈ موک ایکسر سائزکا انعقادکیا گیا تفصیلات کے۔مطابق
ضلع منڈی بہاء الدین میں ممکنہ سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لئے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122اور دیگر ضلعی اداروں کے اشتراک سے تحصیل ریسکیو سٹیشن پھالیہ میں فلڈ موک ایکسر سائزکا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمد احمد ظہیر نے فلڈ کے حوالے سے منعقدہ عملی مشقوں اور انتظامات کاتفصیلی معائنہ کیا۔اس دوران پنجاب ایمرجنسی سروس منڈی بہاء االدین کے ریسکیورز نے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کی تربیتی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔سیلاب ذدگان کو بروقت اور بہتر انداز سے ریلیف مہیا کرنے کیلئے ریسکیو 1122، ہیلتھ، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس، زراعت، ایریگیشن،سکول ایجوکیشن،میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے ریلیف کیمپس بھی لگائے گئے تھے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو1122انجینئر عمران خان نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو فرضی سیلابی ریسکیو کیمپس کا دورہ کرایا۔ ڈی او ایمرجنسی نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 کی تیاریوں، مشینری کے مکمل فعال ہونے، ہنگامی رابطہ مراکز کے قیام، متاثرین کی عارضی رہائش گاہوں، خوراک اور ادویات کی فراہمی جیسے اقدامات بارے تفصیلی آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس منڈی بہاء الدین کسی بھی سیلابی صورت حال سے نپٹنے کے لے ہمہ وقت تیار ہے۔جس پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو محمد احمد ظہیر کا تمام اداروں خصوصاًریسکیو1122کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ موک ایکسر سائز کا بنیادی مقصدکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں اور امدادی سامان کا معائنہ کرنا اور اداروں میں آپس کے روابط کو مزید بہتر بنانا ہے تاکہ مؤثر حکمت عملی سے سیلابی صورت حال میں لوگوں کو بروقت ریسکیو کیا جا سکے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیوکا کہنا تھا کہ عوام الناس ممکنہ بارشوں اور سیلابی خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ضلعی انتظامیہ یا ریسکیو ہیلپ لائن سے رابطہ کریں۔