کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) تھانہ پاکستان بازار پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس نے اورنگی کے دو مختلف مقامات پر دو کاروائیوں کرکے 02 ملزمان کو گرفتار کیا۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان کے زیر استعمال بلا نمبری موٹرسائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جس کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان میں نصیر احمد ولد بشیر احمد اور مشتاق احمد ولد غلام محمد شامل ہیں۔ ایس ایس پی ویسٹ ۔