ننکانہ صاحب(بیورورپورٹ ) پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے نوجوانوں کو معاشی خودمختاری کی راہ پر گامزن کرنے اور ملک میں حقیقی امن و خوشحالی کے فروغ کے لیے “ڈیجیٹل روزگار پروگرام” کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے,ثاقب مجید جنرل سیکریٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ننکانہ صاحب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج کا نوجوان بیروزگاری، ناانصافی اور کرپشن کے باعث شدید مایوسی کا شکار ہے۔ لاکھوں تعلیم یافتہ نوجوان روزگار سے محروم ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں نوجوانوں کے مسائل حل کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہیں,انہوں نے کہا کہ بھارت کئی برسوں سے جھوٹی ویب سائٹس، جعلی این جی اوز اور میڈیا چینلز کے ذریعے پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کر رہا ہے، جس کا مقصد قوم کو مایوسی اور معاشی بدحالی کی طرف دھکیلنا ہےان حالات میں پاکستان مرکزی مسلم لیگ نوجوانوں کو امید، عزت اور خود انحصاری کا راستہ دکھانے کے لیے یہ پروگرام متعارف کروا رہی ہے,ڈیجیٹل روزگار پروگرام کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئےثاقب مجید نے کہا کہ “اپنا کماو¿” محض ایک کورس نہیں بلکہ یہ ایک تحریک ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو جدید ڈیجیٹل ہنر سکھا کر انہیں معاشی طور پر خودمختار بنانا، فکری انتشار سے نکال کر مثبت سوچ کی طرف راغب کرنا اور ملک میں حقیقی امن و بھائی چارہ قائم کرنا ہے,ثاقب مجید نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ڈسٹرکٹ ننکانہ صاحب میں دس روزہ ڈیجیٹل روزگار پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ہر عمر اور طبقے کے افراد کی آسانی سے شرکت کر سکتے ہیں اس کورس میں ای کامرس بزنس میں شمولیت کے لیے شرکائ کو مکمل اور مسلسل رہنمائی فراہم کی جائے گی،ثاقب مجید نے اپنے جاری کردہ بیان می تمام نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے اس انقلابی اقدام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ، ائیے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے ساتھ مل کر دل جوڑیں،مضبوط قوم بنائیں یہی ہمارا عزم ہے یہی ہمارا منشور ہے کہ نوجوانوں کی صلاحیت بڑھاو تاکہ وہ اس ملک پاکستان کو مضبوط بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر سکیں۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ نوجوانوں کو خود انحصاری کا راستہ دکھانے کے لیے ڈیجیٹل پروگرام متعارف کروا رہی ہے