کراچی : رپورٹ : محمد حسین سومرو
پولیس نے دوران گشت روڈ نمبر 10 بھینس کالونی کے قریب سے اسلح سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان تھانہ سکھن سمیت کراچی شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پسٹل بمعہ رائونڈز, موبائل فون اور رقم برآمد ہوئی۔
گرفتار دونوں ملزمان اسلح کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کی واردتیں کرتے تھے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت آیاض اور رضا کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والے اسلحہ کو فرانزک کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔
گرفتار ملزم آیاض پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
سکھن پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔