خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)اسوہء کامل صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر مکمل عمل پیرا ہو کر ہی ہم فلاح دارین حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ایک سماجی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ محفل میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا ہر ہر پہلو ہمارے لیے سرچشمہء رشد و ہدایت اور مینارہ ءنور ہے ۔ مقررین نے سیرت طیبہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مختلف پہلوؤں پر بھی روشنی ڈالی ۔ محفل میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں باغبان انوائرمنٹل سروسز ڈسٹرکٹ خوشاب کے ذمہ داران ملک محمد ایوب سگو اور ملک محمد صابر وڈھل سمیت دیگرنے بھرپورشرکت کی ۔ سماجی تنظیم کے دفتر میں منعقد ہونے والی اس عظیم الشان روحانی وجدانی اور لاثانی محفل پاک میں وزیر سوشل ورکرز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور گلہائے عقیدت اور درود و سلام کے نذرانے پیش کیے گئے ۔ آخر پر ملک و ملت و قوم اور عالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے دعا بھی مانگی گئی ۔۔