کراچی / رپورٹ / محمد حسین سومرو /نیو کراچی کی حدود میں شادی کے دوران ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی 19 سالہ لائبہ کے قتل کا مقدمہ درج فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ۔
گذشتہ شب نیو کراچی سیکٹر 11D میں شادی کے دوران حیدرآباد جانے والی بارات میں شامل افراد کی جانب سے آتشبازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی تھی۔
فائرنگ کے زد میں آکر 19 سالہ لائبہ جو اپنے چھت پر امتحان کی تیاری کے لئے پڑھائی میں مشغول تھی سر پر گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی تھی۔
پولیس کو موقع سے 1 سے زائد اقسام کے چلیدہ خول ملے تھے
نیو کراچی پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 241/2025 بجرم دفعہ 302/109/34 ت پ درج کر کے ہوائی فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا
جبکہ دولہا اور دیگر ملزمان فرار ہوگئے ہیں ۔
گرفتار ملزمان کی شناخت محمد جنید ولد اسلام، فیضان ولد الیاس اور عبدالرحمن ولد آصف کے ناموں سے ہوئی
ملزمان کے قبضے 1 عدد 9mm پسٹل، 1 عدد 30 بور پسٹل اور 1 عدد رائفل پوائنٹ 22 برآمد ہوئے
ملزمان کو تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے
مزید فراری ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔