ننکانہ صاحب( بیورورپورٹ ) وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ٹریفک آگاہی مہم کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ ڈی پی او ننکانہ کی ہدایت پر ننکانہ صاحب میں ہیلمٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ہیلمٹ تقسیم کی تقریب میں ڈی پی او ننکانہ، ڈی ایس پی ٹریفک، سکھ رہنماءاور انجمن تاجران نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے سکھ رہنماو¿ں، انجمن تاجران اور ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ہیلمٹ تقسیم کرنے کا مقصد دوران سفر شہریوں کو ٹریفک قوانین کی آگہی پھیلانا ہے۔ ٹریفک قوانین کی آگاہی کے سلسلہ میں دن رات مصروف عمل ہیں۔ سکھ رہنماء سردار سرجیت سنگھ کنول کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی عملداری ہم سب کی قانونی ذمہ داری ہے۔ تقریب میں شریک تاجر رہنماو¿ں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی آگاہی کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔