ننکانہ صاحب ( بیورورپورٹ) بھارتی بزدلانہ جارحیت کی شدید مذمت اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ننکانہ صاحب میں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راﺅ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ز، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈاکٹر طلحٰہ بن ضیاءشیروانی، ڈسٹرکٹ آفیسر ایمرجنسی 1122 اکرم پنوار، علامہ محب النبی طاہر، علامہ محمد کامران عطاری ، پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ننکانہ کے جنرل سیکرٹری ثاقب مجید، سکھ رہنما سردار سرجیت سنگھ اور مسیحی رہنماﺅں سمیت تمام مکاتبِ فکر، مذاہب، تاجر برادری، سول سوسائٹی، طلبہ، خواتین، سرکاری افسران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راﺅنے کی، جو گول چکر چوک سے شروع ہو کر گورودوارہ جنم استھان پر اختتام پذیر ہوئی، شرکاءنے ہاتھوں میں قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر “ہمیں اپنی فوج پر فخر ہے”، “دفاعِ وطن ہمارا عزم ہے” اور “پاکستان زندہ باد” جیسے نعرے درج تھے۔ فضا مسلسل پاکستان اور افواجِ پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی۔ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راﺅنے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری کا تحفظ ہر شہری کا فرض ہے۔ افواجِ پاکستان قوم کی عزت، وقار اور خودداری کی علامت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں مساجد اور شہری آبادی کو نشانہ بنا کر اپنی تنگ نظری اور بزدلی کا ثبوت دیا، مگر پاک فوج نے چند لمحوں میں دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کر دیا کہ وہ ہر جارحیت کا مو¿ثر جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،ریلی میں سکھ، عیسائی اور دیگر اقلیتوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔ سکھ رہنما سردار سرجیت سنگھ کنول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں ملک اور افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں، اور وقت آنے پر سکھ قوم بھی فرنٹ لائن پر ہوگی۔اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ ضلع ننکانہ صاحب کے زیراہتمام بھی بھارت کی جارحیت کے خلاف اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک الگ ریلی نکالی گئی، جنرل سیکریٹری ثاقب مجید نے کی ریلی میں کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور قومی اتحاد کا بھرپور مظاہرہ کیاریلی کے اختتام پر پاکستان کی سلامتی اور افواجِ پاکستان کی فتح کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ شرکاءنے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مودی کے پتلے بھی نذر آتش کیے۔ اس پرجوش مظاہرے نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ متحد ہے اور وطن کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔