کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو)
منشیات فروشی، چوری اور رابری جیسے سنگین جرم میں ملوث عادی جرائم پیشہ ور ملزمان کی سہولت کاری کرنے کے جرم میں دو ملزمان گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی, ایس ایس پی کیماڑی
ملزمان کی شناخت محمد ولی اور فہیم کے ناموں سے ہوئی۔
دورانِ انٹیروگیشن گرفتار ملزمان نے بتایا کہ عادی جرائم پیشہ ور مجرموں کے ساتھ تعلقات، کورٹ سے ضمانت اور ہر قسم کی سواری میں مدد بھی کرتے ہیں۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپیکٹر مٹھل شر کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف بجرم دفعہ 216A/34 ت پ کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔