کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) اسٹریٹ کرائم میں ملوث آصف خان عرف سہیل ولد کریم خان اور سید عبدالغنی شاہ ولد سید عثمان نامی ملزمان گرفتار، جبکہ تیسرا ساتھی محمد عمر ولد زہرہ موقع سے فائدہ اٹھا کر بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے بوقت گرفتاری غیر قانونی ایک ضرب پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین ایک ٹچ موبائل برآمد ہوا۔
ملزمان سوزوکی نمبری KY-6093 میں سوار تھے، CPLC زریعہ چیک کرایا تو معلوم ہوا کہ تھانہ سائیٹ اے کی حدود سے چھینی ہوئی ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 575/2024 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ سائیٹ اے میں درج ہے، سوزوکی کو قبضہ پولیس لیا۔
گرفتار ملزمان جرائم پیشہ ور عادی ملزمان ہیں۔
گرفتار ملزم آصف خان عرف سہیل اس سے قبل بھی مقدمہ میں کئی بار گرفتار ہوچکا ہے۔
آصف خان عرف سہیل کا سابقہ کریمنل رکارڈ
1۔ مقدمہ الزام نمبر 275/2021 بجرم دفعہ 6/9C تھانہ جیکسن۔
2۔ مقدمہ الزام نمبر 84/2023 بجرم دفعہ 380/34 تھانہ آرٹلری میدان۔
3۔ مقدمہ الزام نمبر 303/2023 بجرم دفعہ 380 تھانہ ٹیپو سلطان۔
4۔ مقدمہ الزام نمبر 155/2024 بجرم دفعہ 23(i)A تھانہ بوٹ بیسن۔
5۔ مقدمہ الزام نمبر 144/2024 بجرم دفعہ 380/457/34 تھانہ بوٹ بیسن۔
6۔ مقدمہ الزام نمبر 270/2024 بجرم دفعہ 392/34 تھانہ کلفٹن۔
7۔ مقدمہ الزام نمبر 1436/2024 بجرم دفعہ 397/34 تھانہ سچل۔
8۔ مقدمہ الزام نمبر 412/2024 بجرم دفعہ 397/342/34 تھانہ سائیٹ بی۔
ملزمان کو ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ انسپکٹر نند لعل کی سربراہی میں اسٹاف کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔