راولپنڈی : بیورو رپورٹ
سیکیورٹی ذرائع نے بھارت کی نورخان ائیربیس چکلالہ کے قریب حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔
صوبائی دارالحکومت لاہور اور راولپنڈی میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق راولپنڈی میں زوردار دھماکے چکلالہ ایئربیس اور ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب سنے گئے۔
بعدازاں، سیکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ بھارت کی جانب سے چکلالہ ایئربیس کے قریب حملے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا ہے۔
راولپنڈی میں چکلالہ ایئربیس کے قریب اسی قسم کے ڈرونز آئے ہیں جو بھارت کی جانب سے پہلے بھی بھیجے گئے ہیں تاہم انہیں سکیورٹی حکام کی جانب سے فضا میں ہی ناکام بنادیا گیا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں بھی دھماکوں کی اطلاعات ہیں تاہم دھماکوں کی جگہ اورنوعیت کا تعین کیا جارہا ہے