خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا کو بتایاہے کہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو شام 7 بجکر 30 منٹ پر روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی کالر کے مطابق نزد نامیوالی پھاٹک سرگودھا روڈ خوشاب ڈمپر اور دو موٹرسائیکل کا تصادم ہوا ہے۔ اور ایک عورت موقع پر فوت ہو گئی ہے اور اس کے علاوہ 4 لوگ زخمی ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی دو ریسکیو موٹر بائیک اور دو ریسکیو ایمبولینسز پر مشتمل ٹیم نے جائے حادثہ پر بروقت رسپانس کرتے ہوئے امدادی کاروائیاں شروع کر دیں اور تین شدید زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہاسپٹل جوہرآباد کیمپس منتقل کر دیا جبکہ حادثہ میں جاں بحق ہونیوالی عورت سمیت زخمی ہونے والی ایک مریضہ کو ڈی ایچ کیو خوشاب کیپمس منتقل کیا۔ انجئینیر حافظ عبدالرشید کے مطابق حادثہ میں جاں بحق ہونے والی ایک عورت، ایک زخمی مریضہ کے علاوہ 3 افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں35 سالہ سکینہ بی بی،65 سالہ عطا محمد،نسیم کالونی جوہرآباد کا 45 سالہ پرویز اختر، مٹھہ ٹوانہ کا 49 سالہ محمد اقبال شامل ہیں جبکہ نسیم کالونی جوہرآباد کی جاں بحق ہونے والی 35 سالہ زینب بی بی ہے۔۔۔۔