کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) کیماڑی تھانہ جیکسن پولیس کی خفیہ اطلاع ملنے پر KPT گراؤنڈ تارا چند روڈ کیماڑی پر کاروائی۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار۔ کیپٹن (ر) فیضان علی، ایس ایس پی کیماڑی
ملزم کی شناخت فراز خان ولد ارشد خان کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری چرس 540 گرام برآمد ہوئی۔
ملزم کو ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر مٹھل شر کی سربراہی میں اسٹاف کے ہمراہ مخبر خاص کی اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔