کراچی / رپورٹ : محمد حسین سومرو / تھانہ سرجانی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث پانچ رکنی ڈکیت گینگ کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کنیز فاطمہ سوسائٹی میں کاروائی کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔ طارق الٰہی مستوئی
پولیس نے حکمت عملی سے جوابی کاروائی کرتے ہوئے 02 موٹرسائیکلز پر سوار 05 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان سے 02 پسٹلز بمعہ ایمونیشن، 02 چھینے گئے موبائل فونز، نقدی اور زیراستعمال موٹرسائیکلز برآمد ہوئی۔
برآمدہ 01 موٹرسائیکل تھانہ سرجانی کے علاقے سے ہی سرقہ شدہ ہے، جبکہ دوسری موٹرسائیکل کا ریکارڈ تلاش کیا جارہا ہے۔
گرفتار ملزمان سرجانی سمیت نادرن بائی پاس، اجمیر نگری اور نیو کراچی کے علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ طارق الٰہی مستوئی
گرفتار ملزمان میں اوسامہ ولد شہباز، مبشر ولد محمد ایوب، امان ولد شیر خان، ہارون ولد یوسف اور علی ولد نیاز شامل ہیں۔