کراچی : ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ویسٹ، تھانہ منگھوپیر پولیس نے خاتون کو قتل اور ان کی معصوم بچی کو اغواء کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے مغوی بچی کو بازیاب کروالیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان نے گزشتہ روز جام گوٹھ میں 35/40 سالہ نسرین زوجہ نصیب زادہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور ان کی 8 سالہ بیٹی ایمن کو اغواء کرکے لے گئے تھے۔
قتل اور اغواء کا مقدمہ الزام نمبر 366/2025 بجرم دفعہ 363/302/114/34 ت پ مقتول کے بیٹے کی مدعیت میں تھانہ منگھوپیر میں درج ہے۔ طارق الٰہی مستوئی
پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کے دوران مقدمہ میں نامزد ملزم نعمان ولد شیر خان کو گرفتار اور مغوی بچی کو بازیاب کیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان نے منگھوپیر جام گوٹھ میں واقع پلاٹ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے خاتون کو قتل اور ان کی بیٹی کو اغواء کیا تھا۔ گرفتار ملزم کا انکشاف
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کاروائی کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے فرار ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔۔