ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) سید مبشر شاہ صوبائی محتسب پنجاب کے ننکانہ صاحب میں ایڈوائزر مقرر,عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا, سائلین کو مقررہ مدت کے اندر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا سید مبشر شاہ تفصیلات کے مطابق صوبائی محستب اعلیٰ پنجاب نے سابق ممبر بورڈ آف ریونیو سید مبشر شاہ کو ننکانہ صاحب میں ایڈوائزر مقرر کر دیا جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا ہے سید مبشر شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت تمام سائلین کو مقررہ مدت اور طریقہ کار کے مطابق انصاف کی فراہمی کی ہر ممکن کوشش کریں گے انہوں نے لوگوں سے کہاہے کہ وہ کسی بھی صوبائی محکمہ یا اس کے افسر یا اہلکار کی بدعنوانی یا بدانتظامی کی شکائیت کے لئے صوبائی محستب کے دفتر رجوع کرے اسے ہر صورت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔