کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو)
ملزمان سے ایک پستول چوری کی گئی موٹر سائکل اور منشیات(ماوا گٹکا) برآمد کرلیا گیا۔
ملزم جتنا بھی شاطر ہو کہیں نا کہیں غلطی کرجاتا ہے اور آخر کار قانون کے شکنجے میں آجاتا ہے۔۔سید عدیل شاہ۔
سکھن پولیس نے کاروائی کے دوران صورت شناس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس معمول کے گشت میں مصروف تھی کے دو مشکوک افراد موٹر سائکل پر سوار جارہے تھے۔
پولیس کو موٹر سائکل کی رجسٹریشن پلیٹ پر شک ہوا تو ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا۔
گرفتار ملزمان جن میں اسلم ولد اللہ بخش اور نوید ولد نصیر احمد نے فرار ہونے کی کوشش کی۔
ملزمان اپنی کوشش میں کامیاب ہوگئے پولیس نے پیچھا شروع کردیا
ملزمان نے پولیس کو قریب آتے ہی موٹر سائکل سے چھلانگ لگاتے ہوے گلی میں داخل ہوگئے
پولیس نے گلی کی دوسری جانب سے محاصرہ کیا اور ملزمان کو دبوچ لیا
دوران تلاشی پولیس نے ملزمان سے اسلحہ اور راونڈ برآمد کرلئے ۔
ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹر سائکل کو چیک کیا گیا تو معلوم ہوا کے مذکورہ موٹر سائکل جس کا رجسٹریشن نمبر KQI8554 مذکورہ تھانے کی حدود سے چرائی گئی تھی جس کامقدمہ نمبر 246/2025 چند روز قبل درج کیا جاچکا تھا
واضع ہو کے ملزمان کی موٹر سائکل چوری کرکے لے جانے کی سی سی ٹی وی بھی سکھن پولیس کو موصول ہوچکی ہے
گرفتار ملزمان پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے
دوسری کاروائی بھینس کالونی روڈ نمبر زیرو کے قریب عمل میں لائی گئی
اس کاروائی میں ملزم مسلمین ولد شمس الرحمن کو مضر صحت ماوا گٹکا سپلائی کرتے ہوے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم علاقے میں ماوے کی ترسیل کاکام کرتا تھا۔
ملزم سے تیار ماوا گٹکا برآمد کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم پر ماوا گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کیس شعبہ تفتیش سکھن کے سپرد کردیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ سکھن انسپکٹر سید عدیل شاہ کا کہنا تھا کے ملزم جتنا بھی شاطر وچالاک ہو آخر قانون کی گرفت میں آ ہی جاتا ہے
ان کا مِزید کہنا تھا کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصر پر کڑی نظر ہے اور پولیس کے گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے