کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کا شیشہ کیفیز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن — بڑی تعداد میں گرفتاریاں، شیشہ فلیورز، برآمد.
ایڈیشنل آئی جی (کراچی) اور ڈی آئی جی ساؤتھ کے واضح احکامات کی روشنی میں، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ جناب مہظور علی کی ہدایت پر ضلع ساؤتھ میں غیر قانونی شیشہ کیفیز کے خلاف مؤثر اور ہدفی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
یہ کارروائیاں کلفٹن ڈویژن کے تین تھانوں — تھانہ درخشاں، تھانہ کلفٹن، اور تھانہ بوٹ بیسن — کی حدود میں کی گئیں، جہاں غیر قانونی طور پر چلنے والے شیشہ کیفیز پر چھاپے مارے گئے۔ ان چھاپوں کے دوران بھاری مقدار میں شیشے، فلیورز، برآمد کی گئیں۔
تھانہ درخشاں
تھانہ درخشاں کی حدود میں 4 مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں:
1. رائل رِچ کیفے
2. میمبوز کیفے
3. نائن او کلاک کیفے
4. الیوشن کیفے
برآمدگی
16 شیشے، جبکہ رائل رچ کیفے سے شیشے کے ساتھ ایک پسٹل اور رائفل بھی برآمد کی گئی۔
رائل رچ کیفے سے 26 افراد گرفتار کیے گئے، جن میں 8 خواتین بھی شامل ہیں۔
مقدمات کی تفصیل:
1. رائل رچ کیفے (مسلم کمرشل) — ایف آئی آر نمبر 344/25 بجرم 267/270 تعزیرات پاکستان
2. میمبوز کیفے (کھدّہ مارکیٹ) — ایف آئی آر نمبر 345/25 بجرم 269/270 تعزیرات پاکستان
3. الیوشن کیفے (بڑا بخاری) — ایف آئی آر نمبر 346/25 بجرم 269/270 تعزیرات پاکستان
4. 9 او کلاک کیفے (کھدّہ مارکیٹ) — ایف آئی آر نمبر 347/25 بجرم 269/270 تعزیرات پاکستان
تھانہ بوٹ بیسن
درج ذیل شیشہ کیفیز پر کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا گیا اور مقدمات درج کیے گئے:
1 .ای-اسٹریٹ کیفے
2. کاسا ویلا کیفے
3. سول کیفے
4. الاسکا کیفے
5. ویگاس کیفے
6. اسٹارڈا کیفے
برآمدگی
(13) شیشے
مقدمات
ایف آئی آر نمبر 353/25، 354/25، 355/25، 356/25، 357/25، 358/25 بجرم 269/278 تعزیرات پاکستان
تھانہ کلفٹن
مندرجہ ذیل شیشہ کیفیز پر کارروائی کی گئی:
1. نو نیم کیفے
2. میامی کیفے
3. ہاٹ راک کیفے
4. جیکسن فائیو کیفے
کل برآمدگی:
(16) عدد شیشے فلیورز
گرفتار شدگان کی تعداد:7 افراد
مقدمات
ایف آئی آر نمبر 270/25، 271/25، 272/25، 273/25 بجرم 269/278 تعزیرات پاکستان
ضلع بھر کے تمام شیشہ کیفیز پر کارروائی کے دوران کیفیز سے شیشے اور فلیورز برآمد ہوئے۔ علاوہ ازیں کیفیز سے شیشے کے علاوہ کوئی اور نشہ آور چیز برآمد نہیں ہوئی، اور شيشہ کيفوں کی آڑ ميں منشيات کے استعمال يا خريد و فروخت کے کوئی شوائد نہيں ملے۔
ضلع ساؤتھ میں شیشہ کیفیز کے خلاف ضلع بھر میں 14 ایف آئی آرز درج کی گئیں،اور تمام غیر قانونی شیشہ کیفیز کو فوری طور پر سیل کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیاگیا ہے۔