سرگودھا( رپورٹ ڈویژنل بیورو) مرکز اہلسنت جامع مسجد حامد علی شاہ میں قاضی نگاہ مصطفی چشتی کے ہاتھوں تین خواتین سمیت ایک اور نوجوان نے اسلام قبول کر لیا، بتایا جاتا ہے کہ دو سال قبل مسلم ٹاﺅن کی رہائشی خاتون نے قاضی نگاہ مصطفی چشتی کے ہاتھوں اسلام قبول کیا، گزشتہ روز اس کی دو بیٹیوں کشش مسیح، ایمان مسیح اور داماد عدنان مسیح نے بھی مرکز اہلسنت میں کلمہ طیبہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا، جن کے نئے اسلامی نام بالترتیب عائشہ، ایمان فاطمہ اور محمد عدنان رکھے گئے، اسی طرح جڑانوالہ کی رہائشی خاتون ماریہ عابد مسیح کو بھی قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے کلمہ طیبہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور اس کا نیا نام غلام فاطمہ رکھا اور نو مسلموں کے ایمان کی استقامت کیلئے دعا کروائی اور مبارکباد دی، اس موقع پر انکا جذبہ ایمانی دیدنی تھا۔