ننکانہ صاحب (بیورورپورٹ) ٹک ٹاکر کو اسلحہ کی نمائش لے ڈوبی ،ننکانہ صاحب سے گرفتار، دو رائفلیں اور گولیاں برآمد تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والا شاد باغ کالونی کا رہائشی مشہور ٹک ٹاکر سلمان آخرکار قانون کے شکنجے میں آ گیاپولیس نے خفیہ اطلاع پر گورو بازار میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، جس کے قبضے سے ایک رائفل اور میگزین برآمد ہواملزم کے انکشاف پرسی سی ڈی کی انچارج انسپکٹر شازیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک چوبارے پر چھاپہ مارا جہاں سے مزید ایک رائفل اور چار گولیاں برآمد ہوئیں پولیس کے مطابق ملزم سوشل میڈیا پر مختلف اوقات میں مختلف اقسام کے اسلحے کے ساتھ ویڈیوز بنا کر وائرل کرتا تھا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل رہا تھا۔ مجموعی طور پر ملزم سے دو رائفلیں، ایک میگزین اور چار گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔ملزم کے خلاف تھانہ سٹی ننکانہ صاحب میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔