کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) علی الصبح ناظم آباد پائلٹ اسکول کے گیٹ پر راشد نامی شہری کو فائرنگ کرکے اسوقت قتل کردیا گیا تھا جب وہ اپنی بیٹی کو اسکول چھوڑنے آیا تھا۔
فائرنگ سے راشد جاں بحق جبکہ اسکی بیٹی آمنہ سر ہر گولی لگنے سے زخمی ہوگئی تھی۔
نظم اباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا اغاز کیا۔
بظاہر واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا معلوم ہوتا تھا مگر دوران تفتیش ٹیکنیکل و سی سی ٹی وی فٹیج کی مدد سے پولیس کو شواہد ملے۔
پولیس نے واردات میں ملوث دو ملزمان کو شاہد اور اقبال دو سگے بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔
لرزہ خیز قتل کی واردات خاندانی دشمنی اور پیسوں کے لین دین کا شاخسانہ معلوم ہوئی. ملزمان سے دوران انٹیروگیشن انکشاف ہوا کہ ملزم شاہد مقتول راشد کا سابقہ بہنوئی ہے. پولیس ۔
ملزمان نے بتایا کہ مقتول راشد اور اس کے مرحوم والد نے طلاق سے قبل ملزم شاہد سے 24 لاکھ روپے لیے تھے جو واپس کرنے سے انکاری تھے
پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل بھی برامد کر لیا جبکہ ملزمان کی سی سی ٹی وی فٹیج بھی موجود ہے.