کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کاروائی کرتے ہوئےابرہیم حیدری کے علاقے سے ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کی شناخت بشیر اور سجاد علی کے نام سے ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز اور ایک موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد ہونے والی موٹرسائیکل تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود سے سرقہ شدہ ہے۔
گرفتار ملزمان کا مزید کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے
گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔