خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے جوہرآباد کے شہریوں کے لیے صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کر دیا گیا ہے، جس کی افتتاحی تقریب کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا ، اس موقع پر جنرل سیکرٹری الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سید وقاص انجم جعفری اور صدر الخدمت فاؤنڈیشن شمالی پنجاب رضوان احمد خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے سید وقاص انجم جعفری نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن صاف پانی کے منصوبہ کے تحت سینکڑوں فلٹریشن پلانٹس نصب کر چکی ہے، صحت مند زندگی کے لیے صاف پانی نہایت ضروری ہے، اس مشن میں اہل خیر ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ امسال کے اختتام تک 3 سو واٹر فلٹریشن پلانٹس مکمل ہو جائیں گئے۔ رضوان احمد نے بتایا کہ ہم خوشاب شہر کے لیے بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ مہیا کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ صدرالخدمت فاؤنڈیشن ضلع خوشاب چوہدری عبدالروف نے تقریب میں آنے والے معززین شہر کا شکریہ ادا کیا ، ان کا کہنا تھا کہ مخیر حضرات کے تعاون سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے، نہایت کم نرخ پر شہر بھر کے لوگ اس سے استفادہ حاصل کر سکے گئیں ۔ قبل ازیں مہمانان خصوصی نے پلانٹ کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔
تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع خوشاب ملک محمد وارث جسرا ایڈووکیٹ، حافظ فداءالرحمان، ایڈووکیٹ حافظ تنویر حسین، چوہدری ناصر ندیم گجر ، ڈاکٹر ضیاء اللہ ، حاجی احمد حسین کنڈان ، سکندر خان ، سید جواد ہاشمی اور دیگر بھی موجود تھے۔