کراچی ( اسٹاف رپورٹر )
مرکز اھلسنت وجماعت پاکستان ، انجمن رضائے غوثیہ کراچی جامعہ گیلانیہ گلستان جوھر کراچی و دیگر مذھبی تنظیموں کے زیر اھتمام 200 سالہ قدیم تاریخی مرکزی جلوس عیدمیلاالنبی صلی اللہ علیہ وسلم 12 ربیع الاول 1446 ء بروز منگل ڈھائی بجے دن پاک نائس اسکاوئٹس کی رہنمائی میں مختلف مذاہب کے رھنماوں جن میں علامہ محمد اصغر درس ، علامہ حکیم محمد اکبر درس ، ڈاکٹر مسعود جمال ، علامہ سید غلام رسول سریوال ، سردار پرکاش سنگھ ، پنڈت بابو لال ، ڈاکٹر شنکر مالک ، علامہ نقی نقوی ، علامہ حبیب اللہ قادری ، پیر طریقت وجاھت تاجی و دیگر علماء و مشائخ کی قیادت میں میری ویدر ٹاور سے براستہ ایم اے جناح روڈ تبت سینٹر ، علامہ درس اسٹریٹ شاھراہ لیاقت سے گزرتے ھوئے آرام باغ پر اختتام پذیر ھوگا بعد نماز عصر آرام باغ گراونڈ میں جلسہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم سے علماء کرام اور دیگر مذھبی اسکالرز خطاب فرمائینگے