سرگودھا(ای این آئی)بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری رہنا چاہئے ۔ تھانہ ساہیوال پولیس نے لاوارث ملنے والے بچے کو اس کے والدین سے ملوا دیا ۔ کمسن عبداللہ تھانہ ساہیوال پولیس کو لاوارث ملا ۔ایس ایچ او انسپکٹر افضل ساہیوال اور انکی ٹیم نے بچے کے والدین کو ڈھونڈ کر بچے کو بحفاظت انکے حوالے کر دیا ۔ اس موقع پر والدین نے سرگودھا پولیس کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا
بچوں کو گھر کا ایڈریس اور فون نمبر یاد کروائیں تاکہ ایمرجنسی میں پریشانی سے بچا جا سکے۔