کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ڈی ائی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی کی زیر صدارت انویسٹیگیشن ونگ کےتفتیشی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں ایس ایس پیز انویسٹیگیشن ڈی ایس پیز انویسٹیگیشن اور ایس ائی اوز انویسٹیگیشن نے شرکت کی-
ڈی ائی جی اس نے تینوں ضلوں کے انویسٹیگیشن کے تفتیشی معاملات کا جائزہ لیا-
اجلاس میں انویسٹیگیشن افسران کو ہدایات دی کہ سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی شناخت پریڈ ، جیو فینسنگ ،کیمیکل ایگزامینیشن،FSL،DNA کو کیسوں میں یقینی بنایا جائے-
ڈی ائی جی ایسٹ نے ہدایات دیں کہ تمام کیسز کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں.
ڈی ائی جی ایسٹ زون نے اجلاس کے دوران تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو انعامات دینے اور ناقص کارکردگی کے حامل افسران کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کیے جانے کی ہدایت دی –