کراچی : ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) ایسٹ، تھانہ سچل پولیس کا اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن۔
تھانہ سچل پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کی گرفتاریاں پنجاب بس اڈا اور مدارس چوک کے علاقے سے عمل میں لائی گئیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے ہوئے موبائل فونز، نقدی رقم اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔
برآمدہ موبائل فون کے واردات کا مقدمہ الزام نمبر 1025/2025 بجرم دفعہ 397/34 ت پ تھانہ سچل میں درج ہے۔
گرفتار ملزمان کے زیرِ استعمال دو عدد موٹر سائیکلوں کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا، جنکا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
گرفتار ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، جس کی تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔
گرفتار ملزمان میں سرتاج ولد شیر خان، رحمٰن ولد عبداللہ، نور محمد ولد سردار، عدیل ولد علی رضا اور رضا ولد حاجی الطاف شامل ہیں۔