گجرات (ای این آئی)پروفیسر ڈاکٹر علامہ نوید اقبال خطیب مرکزی عید گاہ کھاریاں نے اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کو تجویز دی کہ شہر کی امن کمیٹی کو از سرنو منظم کیا جائے جس میں تمام مکاتب فکر کی متناسب نمائندگی ھو اس کے علاوہ تمام سٹیک ہولڈرز کو کمیٹی میں شامل کیا جائے ان میں سیاسی زعما سماجی شخصیات اور سول سوسائٹی میں سے ارباب فکر و دانش کو شامل کیا جائے محترم اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے اس تجویز کو قبول کر لیا علماء کرام تمام مکاتب فکر کے احباب اور دیگر شخصیات نے بھی تائید کی کہ محرم الحرام کے بعد یہ کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور ہر مہینہ اس کا اجلاس ھو گا
اسلام امن و آشتی رواداری اور پر امن بقائے باہمی کا درس دیتا ھے کھاریاں ایک پر امن شہر ھے اور اس میں سواد اعظم اہلسنت نے ہمیشہ فرقہ ورانہ سرگرمیوں کی نفی ھے علما اور انتظامیہ کا تعاون جاری رھے گا مرکزی عید گاہ کھاریاں سے ہمیشہ محبت کی خوشبو پھیلی ھے اور انتظامیہ مرکزی عید گاہ کھاریاں کی ترجیح بھی یہی ھے کہ مرکزی عید گاہ کھاریاں سے مثبت اور تعمیری فکر کی عکاسی ھو
میٹنگ میں موجود ایڈ یشنل ڈی سی محترم خضر حیات صاحب نے علماء کرام اور تمام شرکاءکا شکریہ ادا کیا