گجرات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹریفک قوانین کا احترام کریں ۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب جناب مرزا فاران بیگ صاحب کے احکامات پر ،ڈی پی او گجرات جناب مستنصر عطاء باجوہ صاحب کی ھدایت پر آ ج مورخہ 12 ستمبر 2024 کو DSP ٹریفک گجرات جناب طارق شفیع صاحب نے موٹر وہیکل ایگزمینر عمر فاروق صاحب کے ھمراہ ائیرپورٹ پر LTV ڈرائیونگ ٹیسٹ قانون کے مطابق میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا۔ٹیسٹ کے لیے آئے امیدواروں کو ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ کے متعلق بریف کیا کہ قانون کے مطابق میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائے گا ۔جو ٹیسٹ پاس کرے گا اسی کا لائسنس بنے گا ۔
کیونکہ ھر امیدوار کی ویڈیو بنے گی ۔جو ٹریفک ھیڈ کوارٹر لاہور بھجوائی جائے گی ۔اس لیے جو روڈ ٹیسٹ پاس کرے گا اسی کا لائسنس بنے گا ۔
ٹیسٹ کے لیے ائے امیدواروں کو اخر میں ایڈیشنل ائی جی صاحب ٹریفک کی طرف سے جاری مہم کے بارے میں بریف کیا گیا کہ اپنے چھوٹے بھائیوں اور یار دوستوں کو جو صرف موٹرسائیکل چلانا جانتے ہیں وہ موٹرسائیکل کا لائسنس ایک ہی دن میں اپنے نزدیکی خدمت مرکز یا ٹیسٹ سینٹر میں جا کر حاصل کریں
ایجوکیشن ونگ سٹی ٹریفک پولیس گجرات ۔