ڈیرہ غازیخان(بیورورپورٹ )محکمہ اریگیشن ڈیرہ غازیخان کے افسران ایس ای زاہد حسین ایکسین عمیر صداقت ایس ڈی او محمد آصف سب انجینئر غلام اکبر کو سپیشل برانچ کی سورس رپورٹ پر کرپشن کے الزام میں معطل کر دیا ہے اور مزید انکوائری جاری ہے۔محکمہ کے فنڈز میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔