ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم خداآباد گوٹھ کے رہائشیوں کا خداآباد ریلوے گیٹ مین کے خلاف اسٹیشن پر احتجاج گیٹ مین کو تبدیل کیا جائے علاقہ مکینوں کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے علاقے خداآباد گوٹھ کے علاقہ مکینوں نے ٹنڈوآدم ریلوے اسٹیشن پر اسٹیشن ماسٹر کے سامنے خداآباد پھاٹک پر تعینات گیٹ مین کے خلاف شکایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شراب کے نشے میں راستہ پر بیٹھ کرہم کو تنگ کرتا ہے جہاں اسکی ڈیوٹی ہے وہیں ہمارا راستہ ہے آتے جاتے ہمیں دھمکیاں دیتا ہے کچھ کہے تو مار پیٹ کرتا ہے انھوں نے ریلوےحکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فلفور اسکو وہاں سے تبدیل کیا جائے۔