کراچی ( رپورٹ : محمد حسین سومرو) اطلاعات کے مطابق مضر صحت گٹکا/ماوا گھر کے اندر تیار کرنے والا ملزم گرفتار۔ ایس ایس پی کیماڑی، کیپٹن (ر) فیضان علی۔
چھاپے کے دوران مخبرخاص کی اطلاع پر پولیس نے ایک ملزم بنام دانش ولد راحت علی کو گھر کے اندر گٹکا/ماوا تیار کرتے ہوئےگرفتار کیا۔
گھر کے اندر سے بھاری تعداد میں گٹکا ماوا، چھالیہ، تمباکو، دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
گھر کے اندر سے برآمدہ مال کی تفصیل درج زیل ہے۔
▪️2 عدد تھیلے 10 کلو وزنی چھالیہ۔
▪️21 عدد پیکٹ تمباکو اور پاؤڈر۔
▪️01 عدد خالی ٹپ۔
▪️200 عدد پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا۔
کاروائی ایس ایچ او تھانہ جیکسن سب انسپکٹر مٹھل ش نے مخبر خاص کی اطلاع پر اسٹاف کے ہمراہ عمل میں لائی۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔