کراچی : ( رپورٹ : ًمحمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی بڑی کارروائی،
مسلحہ ملزمان سوزوکی اور موٹر سائیکل پر سوار ہوکر سبزی منڈی میں داخل ہوتے اور مکمل ریکی کرنے کے بعد ڈکیتی کی واردات انجام دیتے تھے۔
ایس ایس پی ایسٹ کی ہدایت پر تھانہ سائٹ سپر ہائی وے (نیو سبزی منڈی چوکی) پولیس نے کارروائی عمل میں لائی۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک MP5، ایک نائن ایم ایم پسٹل، دو 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن اور چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کرلیے گئے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے جس میں ملزمان کو منڈی میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ملزمان کے زیرِ استعمال سوزوکی نمبری KQ-4662 اور موٹر سائیکل 125 کو ضابطے کے تحت قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے جس کے ریکارڈ کے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن کئی تاجروں اور دکانداروں کو لوٹنے کا انکشاف کیا ہے جس کے متعلق پولیس مزید معلومات حاصل کررہی ہے۔
گرفتار ملزمان میں حمزہ ولد طفیل خان، سلمان ولد جان افضل، سلمان ولد ہدایت اللہ، شاہزیب ولد معراج گل اور ارسلان ولد یامین شامل ہیں۔