
ڈیرہ غازی خان (رانا فیصل سے)شہر کے مین بلاکس میں سیوریج کا تعفن زدہ پانی گلی محلوں کے ساتھ ساتھ گھروں میں میں بھی داخل ہونے لگا جس سے مختلف وبائی امراض پھیل رہے ہیں
بلاک نمبر 13، 14 اور 9 میں ویسٹ مینجمنٹ کے سینٹری انچارج عبدالقیوم اور اسکے ماتحت عملہ نے کام میں غفلت معمول بنا لیا ہے بالخصوص بلاک 13 کا غلام عباس وغیرہ مسلسل کئی کئی روز غیر حاضر رہتے ہیں اور یہ پیشہ ورانہ غفلت انچارج کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں یہ بات اہل محلہ رانا امجد، رانا بلال، نوید وسیم، عدنان مغل ، عرفان مغل، مزمل اسلام و دیگر اہل محلہ نے احتجاج کرتے ہوئے ہوئے صحافیوں کو بتائی انہوں نے کہا صفائی کے انتظامات انتہائی ناقص ہیں بلکہ نہ ہونے کے برابر ہیں نالیاں و گلیاں غلیظ سیوریج کے پانی سے بھری ہوئی ہیں جس سے مختلف وبائی امراض پھیل رہے ہیں اہلیان محلہ جب نالیوں کے بارے میں انچارج کو بتاتے ہیں تو انچارج اور صفائی کرنے والے اہلکار اہلیان محلہ سے بدتمیزی کرتے ہیں برائے مہربانی انتظامیہ کمشنر و ڈی سی ڈیرہ غازی خان نوٹس لیں