رپورٹ محمد حسین سومرو : ضلع کیماڑی اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل کی خفیہ اطلاع پر کاروائی۔
ہسپتالوں سے نومولود بچوں کو اغواکرکے فروخت کرنے والا گروہ گرفتار.۔
ضلع کیماڑی پولیس کو ہسپتالوں سے نومولود بچوں کو اغوا کرکے فروخت کرنے میں ملوث ڈسٹرکٹ ٹھٹہ کے رہائشی میاں بیوی کی پاک کالونی میں موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔
مزکورہ اطلاع پر انچارج اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل سب انسپکٹر راجہ خالد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پاک کالونی بڑا بورڈ کے علاقے سے مزکورہ میاں بیوی کو گرفتار کرکے قبضہ سے ایک نومولود بچی برآمد کرلی۔
گرفتار ملزمہ و ملزم کی شناخت شازیہ زوجہ اعجاز علی ہنگورو اور اعجاز علی ہنگورو ولد مولیڈنو کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزم و ملزمہ نے دوران انٹروگیشن درج زیل ہو شربا انکشافات کئے۔
1. گرفتار ملزم و ملزمہ ضلع ٹھٹھہ کے رہائشی ہیں۔
2. گرفتار ملزمہ B.A پاس گھریلو خاتون ہے جبکہ گرفتارملزمہ کا شوہر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ میں سرکاری ملازم ہے۔
3. ملزمہ سے برآمدہ نومولود بچی سجاول سول ہسپتال سے اغواکی گئی ہے۔
4. ملزم
ہ
