
رپورٹ محمد حسین سومرو
پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران کاروائی کرکے ملزم کبیر خان ولد عبدالکریم کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن، نقدی رقم اور زیراستعمال موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔ ایس ایس پی ویسٹ ۔
ملزم سے برآمدہ موٹرسائیکل مورخہ 27 جولائی کو ڈی سی آفس کے باہر سے چوری کی گئی تھی۔
موجودہ CCTV فوٹیج میں بھی گرفتار ملزم کو موٹرسائیکل چوری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایس ایس پی ویسٹ ۔
گرفتار ملزم کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔